ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل نے آج پارلیمنٹ کی مالیات سے متعلق مستقل
پارلیمانی کمیٹی سے کہا کہ 08 نومبر کی آدھی رات سے 500 اور ایک ہزار روپے
کے پرانے نوٹوں کی گردش بند کئے جانے کے بعد سے اب تک 9.2 لاکھ کروڑ روپے
قیمت کے نئے نوٹ نظام میں ڈالے جا چکے ہیں۔مسٹر پٹیل
آج یہاں کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ایم ویرپا موئلی کی صدارت والی
کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور نوٹ بندي پر کمیٹی کے ارکان کے سوالوں کے
جواب دیے۔نوٹ بندي، اس کے معیشت پر اثرات اور نقد رقم کی تنگی سے نمٹنے کے لئے سنٹرل
بینک کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔